مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی ہتھیار کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا کی مصروف مارکیٹ سے ایک بارودی ہتھیار ملا جسے مقامی افراد نے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس دوران بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں کابل کے جدید اسپتال لے جایا جارہا ہے۔
صوبے پکتیکا کے پولیس ترجمان شاہ محمود آریان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بارودی ہتھیار ملنے پر پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے اسی جگہ درجنوں افراد کی موجودگی میں خود ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
آپ کا تبصرہ